‫‫کیٹیگری‬ :
23 January 2018 - 17:04
News ID: 434745
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ المصطفی یونیورسیٹی کے طلاب دنیا میں اسلام و مکتب اہل بیت (ع) کے سفیر ہیں بیان کیا : اسلامی انقلاب کی برکتوں سے المصطفی یونیورسیٹی تشکیل پایا ہے اور یہ اسلام و مکتب اہل بیت (ع) کی آواز دنیا کے تمام گوشہ و کنار میں پہوچا سکتے ہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے المصطفی یونیورسیٹی کے طلاب سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ المصطفی یونیورسیٹی کے طلاب دنیا میں اسلام و مکتب اہل بیت (ع) کے سفیر ہیں کہا : اسلامی انقلاب کی برکتوں سے المصطفی یونیورسیٹی تشکیل پایا ہے اور یہ اسلام و مکتب اہل بیت (ع) کی آواز دنیا کے گوشہ و کنار میں پہوچا سکتے ہیں ۔

انہوں نے امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : حضرت نے فرمایا ہے کہ ایک زمانہ میں قم سے الہی علم پورے دنیا میں پھیلے گی ، خوشی کی بات یہ ہے کہ آج ایران میں ۱۱۰ ملک سے طالب علم ہیں جو الہی تعلیمات کو حاصل کر رہے ہیں اور یہ الہی تعلیمات کے مبلغ اور فروغ دینے والے ہونگے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ طالب علموں کو نہج البلاغہ پر خاص توجہ رکھنی چاہیئے  بیان کیا : طلاب کو چاہیئے کہ اس اہم کتاب پر زیادہ اہمیت دیں کہ یہ کتاب بے پناہ گوہر کا حامل ہے اور بہت سارے مسائل جس کی ضرورت ہم لوگوں کو زیادہ ہوتی ہے وہ اس کتاب میں موجود ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : آج کل کے زمانہ میں مادی مفاد ہر مسائل میں سر فہرست ہے ، امیرالمومنین علی علیہ السلام علم کے مقام کو سب سے بلند جانتے ہیں اور مادی مفاد کی اہمیت کو بہت ہی حقیر جانا ہے ، علم انسان کو خطرہ ، گمراہی اور انحرافات سے محفوظ رکھتا ہے لیکن مال کی حفاظت انسان کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان علم میں جتنا بھی انفاق و خرچ کرتا ہے اس کے علم میں اسی مقدار برکت ہوتی ہے اور علمی اعتبار سے قوی ہوتا ہے بیان کیا : کبھی کبھی بعض لوگ مال کے لئے انسان سے دوستی کرتے ہیں لیکن استاد و شاگرد کے درمیان روحانی رابطہ کبھی ختم نہیں ہوتا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : روایتوں کے مطابق جو لوگ دنیوی مال کے حصول میں لگے ہوئے ہیں ان کا شمار زندہ ہونے کے با وجود مردوں میں ہوتا ہے لیکن علماء ہمیشہ زندہ ہیں ؛ ہم لوگوں کو حصول علم کی نعمت اور الہی و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی نعمت سے غافل نہیں ہونا چاہیئے ؛ الہی علوم کی اشاعت میں خاص اہتمام کرنا چاہیئے کیوں کہ اگر ایک شخص کی ہدایت ہو جائے تو یہ پوری دنیا سے افضل ہے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : طالب علموں کو چاہیئے کہ علمی مرحلہ کو تیزی سے تمام کریں اور پوری ہمت کے ساتھ الہی علم کی اشاعت کریں ، کبھی کبھی سوال ہوتا ہے کہ انسان کی کامیابی کا راز کیا ہے ؟ اس کے جواب میں کہنا چاہئے کہ نظم ، محنت اور خلوص نیت انسان کی کامیابی کا راز ہے ؛ امام خمینی (رہ) امیرالمومنین علی علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے لئے اس حد تک منظم تھے کہ حرم کے آس پاس والے اپنی گھڑی کو ان کے آنے پر تنظیم کرتے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬